اسلام آباد (یس ڈیسک) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے عمران خان کا الزام بے بنیاد ہے۔ جھوٹے الزامات لگانے پر کپتان کو ہمیشہ بیک فٹ پر جانا پڑتا ہے۔
پیپلز پارٹی پر سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزام کے ردعمل میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عمران خان کو الزامات کی سیاست سے باہر نکلنا چاہیے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین پہلے الزام لگاتے ہیں پھر سوچتے ہیں۔ جھوٹے الزامات کے باعث عمران خان کو ہمیشہ بیک فٹ پر آنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہارس ٹریڈنگ کے خلاف تھی، ہے اور رہے گی۔