counter easy hit

اسلام آباد:ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس ختم ،مشترکا اعلامیہ جا ری

Pakistan-Heart-asia-JS_12-9-2015_206820_l. [downloaded with 1stBrowser]اسلام آباد…….ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے مشترکا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک خطے میں امن کے لیے دہشت گردوں کی مالی معاونت رکوائیں، افغانستان میں امن عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے مشترکا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان سمیت تمام دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے اور افغان حکومت کی زیر قیادت امن عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔ رکن ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ افغان حکومت کی خود مختاری اور سلامتی کا احترام اور ایک دوسرے پر دہشت گردی کے الزامات لگانے سے گریز کیا جائے۔