counter easy hit

سرائے عالمگیر شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار ،درجن سے زائد افراد کتوں کے کاٹنے سے ہسپتال پہنچ گئے

hospital cutting dogs

hospital cutting dogs

سرائے عالمگیر (صغیرراٹھور)سرائے عالمگیر شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار ،درجن سے زائد افراد کتوں کے کاٹنے سے ہسپتال پہنچ گئے ،تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال سے ویکسین غائب ،عوام زلیل خوارتفصیل کے مطابق سرائے عالمگیر شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمارجو کہ غول کی شکل میں گھومتے نظر آتے ہیں اور موقع ملتے ہی بچوں وبڑوں کو کاٹ لیتے ہیں ان آوارہ کتوں کیخلاف بارہا مقامی انتظامیہ کو مطلع کیا گیا مگر آج تک اس پرمسئلے کا حل نہیں کیا گیا جبکہ اس پر ستم ظریفی کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے پر علاج کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں جانے والے مریضوں کیلئے کوئی بھی سہولت موجود نہیں اور ڈاکٹر ز کی طرف سے صاف کہاجاتا ہے کہ ہمارے پاس کتو ں کے کاٹنے کی ویکسین و دیگر ادویات موجود ہی نہیں ہم مریضوں کی باتیں نہیں بلکہ تنخواہ لینے بیٹھے ہیں جن لوگوں کو ووٹ دیا ہیں ان لوگوں سے رابطہ کرو ہمارا مغز نہ خراب کروجاکر کسی ڈسٹرکٹ افیسر سے بات کرو پھر ہوسکتا ہے کہ یہ ادوایات مل جائیں،اہلیان سرائے عالمگیر نے ارباب اختیار کیخلاف شدیداحتجاج کر تے ہوئے کہا کہ حکومت کیوں اپنی زمہ داریوں سے آگاہ نہیں ہے اگر آوارہ کتوں کا خاتمہ نہیں کر سکتے تو کم از کم ہسپتال میں با اخلاق عملہ اورکتوں کے کاٹنے کی ویکسین سمیت دیگر ادویات ہی مہیا کر دی جائیں۔