لاہور : اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ جس طرح میں نے اپنے فنی سفر کے دوران بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اسی طرح اپنے بہترین کام کی بدولت شادی کے بعد بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں اسپتال کی تعمیر کے لیے فنڈز دیے تھے اور ابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اسپتال پراجیکٹ کو سراہا گیا ہے۔ اسپتال کا پراجیکٹ میرا دیرینہ خواب ہے اوراب اس کوحقیقت کی شکل دینے کے لیے میں کوشاں ہوں۔
اس پراجیکٹ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹر بھی اسپتال کے بورڈ آف گورنرز میں شامل ہو چکے ہیں۔ امید ہے کہ پراجیکٹ کی تعمیر جلد شروع ہو جائیگی۔