جرمنی ( انجم بلوچستانی) برلن بیورو اور مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق برلن کی مشہور شخصیت،اسلامی تحریک برلن کی مجلس شوریٰ کے رکن،سہ ماہی دستک کے مدیر،بیورو چیف ،ویب سائٹ پاکستان میڈیا،صحافی و شاعر رخسار انجم سخت علیلاور اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں کومہ کی حالت میں ہیں ۔وہ دل کے دورہ کے بعد اسپتال میں علاج کرواکر واپس گھر آگئے تھے اوراب تک اپنے معمول کے کاموں میں مصروف تھے۔
انہوں نے حال ہی میںناسازیء طبیعت کے باوجود مولانا عطالر حمٰن کی برلن آمدپر اسلامی تحریک کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔ اس کے چند روز بعد انکی طبیعت اچانک بہت خراب ہوگئی اور انہیںایمر جنسی وارڈ میں داخل کر لیا گیا،تاہم وہ ابھی تک کومہ سے باہر نہیںآ سکے۔انکے دوست احباب اور اہل خانہ سب بہت پریشان ہیں۔فی ا لحال ڈاکٹرں نے ان کے احباب کوان سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔اس خبر کے بعدصحافی برادری اور شعراء بھی ان کے لئے فکر مند ہے ۔
اس بارے میںنامور ایشین یورپین صحافی و شاعر،عالمی سربراہ ایشین پریس کلبز ایسو سی ا یشن APKAانٹرنیشل ،چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریکPAT یورپ اور چیر مین ایشین جرمن رفاہی سو سائٹی ADWG ،محمد شکیل چغتائی نے فکر مندی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ” ہمارے ہر دل عزیز صحافی و شاعر رخسار انجم کی اچانک علالت باعث تشویش ہے۔میں انکی صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں اوراپنے جملہ احباب کے علاوہ قارئین کرام سے انتہائی پر زور اپیل کرتا ہوں کہ وہ رخسار انجم کے لئے دعائے صحت فرمائیں۔اللہ انکو جلد صحتیاب کرے
اور وہ پھر سے ہماری محفلوں کی رونق بنیں۔آمین۔”