ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حاجی محمد نوازچوہان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ کا اچانک دورہعوام الناس کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ڈاکٹرز ، پیرامیڈکس سٹاف سمیت ہسپتال کے دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہر ہ کریں۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پرپارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حاجی محمد نوازچوہان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ کا اچانک دورے کے دوران کیا ۔پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حاجی محمد نواز چوہان نے مختلف وارڈز ، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر،سٹا ک رجسٹر سمیت مفت ادویات کا جائزہ لیا اور محکمہ صحت کے عملے کو ہدایات جاری کیں۔پارلیمانی سیکرٹری ٹرارنسپورٹ حاجی محمد نواز چوہان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے وارڈ میں مریضوں سے درپیش آنے والی مشکلات بارے دریافت کیا اور ان کے لیے بہترین انتظامات اور سہولیات مہیا کرنے پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر شبیر حسین، اسسٹنٹ کمشنر زبیر احمد اعجاز،ڈسٹرکٹ انفامیشن آفیسرشہزاد احمد ورک بھی موجود تھے۔ دریں اثناء گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول شاہکوٹ اور گورنمنٹ ہائی سکول بوائز نمبر 1شاہکوٹ کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی دورہ کیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے گا۔اداروں کے سربراہ سیکورٹی گارڈوں کی تعیناتی، اسلحے کی فراہمی،ایمرجنسی گیٹ سمیت جرسی بیرئیرز اور واک تھرو گیٹس کا مناسب انتظام کریں ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد نواز چوہان نے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا اور عوامی مسائل سنے