لاہور(ویب ڈیسک) نیب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے لاہورمیں اسحاق ڈار کا گھرسرکاری تحویل میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن کرتے ہوئے لاہور میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا گھر سرکاری تحویل میں لے لیا،
ایل ڈی اے اوراے سی ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں کارروائی کی گئی ،اے سی سٹی ماڈل ٹاﺅن نے حکم امتناعی ختم ہونے پر اسحاق ڈار کا گھر تحویل میں لے لیا اور سرکاری اہلکار گھر پر تعینات کردیئے، اسحاق ڈارکا 4 کنال 17 مرلے کاگھر 7 ایچ گلبرگ تھری میں ہے ۔نہب کی جانب سے گھر تحویل میں لینے کی ہدایت کی گئی تھی ۔