کئی پاکستانی گھریلو ٹوٹکے وقت کے ساتھ درست ثابت ہوتے رہے ہیں اور آج بھی پرکشش نظر آنے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان ہی میں سے چار ایسے ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں جو آپ کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
آملہ
آملہ صحت کے اعتبار سے متعدد اعتبار سے فائدہ مند ہے۔ پیکج آملہ پاؤڈر سے چائے بنائی جاسکتی ہے جس میں ویٹامن سی بڑی تعداد میں موجود ہوتا۔ ویٹامن سی کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، انفکشنز سے دور رہتے ہیں اور جلد کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
جلد پر آملہ لگانے سے یہ ایک قدرتی ‘سن بلاک’ کا کام کرتا ہے اور جلد پر ایک تہہ بن جاتی ہے جو یو وی ریز سے بھی بچاتی ہے۔ ایسا کرنے کے لیے آملہ کو باہر جانے سے 20 سے 30 منٹ قبل لگالیں۔
ملتانی مٹی
ملتانی مٹی جلد کو متعدد قسم کی خرابیوں سے بچاتی ہے خصوصاً جن افراد کی چکنی جلد ہے ان کے لیے بہت مفید ہے۔
ملتانی مٹی میں ایک چمچہ عرق گلاب ملاکر چہرے پر لگانے سے چہرے کا اضافہ تیل صاف ہوجاتا ہے۔ ملتانی مٹی میں پسے ہوئے بادام شامل کرکے اسے آنکھوں کے نیچے لگانے سے ‘ڈارک سرکلز’ کا مسئلہ حل ہوسکتاہے۔
چندن
چندن کے پیسٹ یا اسے تیل کی شکل دینے پراس میں جراثیم کش خواص پائے گئے ہیں۔ اسے جلد پر لگانے سے نشان زدہ ٹشو ٹھیک ہوجاتے ہیں جبکہ جن افراد کو زیادہ دانے نکلنے کی پریشانی ہے، یہ ان کے لیے بھی مفید ہے۔
ابٹن
قدرتی اجزا کے اس آئروےدک مکسچر کو چہرے کے بال کم کرنے، رنگت نکھارنے اور جھائیاں مٹانے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اگر آپ خشک جلد کے حامل ہیں تو ابٹن کو ناریل دودھ میں ملاکر لگانے سے یہ قدرتی موائسچرائزر کا کام کرتا ہے۔