counter easy hit

گلستان جوہر میں مقتول باپ بیٹے کے قتل کا حکم دبئی سے دیا گیا

گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں باپ بیٹےکے قتل کا حکم گینگ وار نے دبئی سے دیا۔ گلستان جوہر میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

Houses in order to kill the deceased father was from Dubai

Houses in order to kill the deceased father was from Dubai

پولیس ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار شہر قائد میں ایک بار پھر سرگرم ہونے لگی ہے۔گزشتہ روز گلستان جوہرمیں کارروائی کے لئے گینگ وار ملزمان لیاری پاک کالونی سے گلستان جوہر کے قریبی علاقے میںآئے۔ ملزمان نے ریکی کے بعد افطار کا ٹائمحکمت عملی کے تحت چنا۔مقتول محمد علی اور اس کے بیٹے آصف کو قتل کرنے کےلیے4 ملزمان آئےاور خاتون کے ذریعے مقتولین کےفلیٹ کا دروازہ کھلوایا۔ مقتولین پر2 ملزمان ماما یعقوب اور ماجد بلوچ نے فائرنگ کی جبکہ ان کے 2 ساتھی شاکر شاکا اور فہد لاشاری بیک اپ پر تھے۔ بلال پپو اور ساجد ڈکیت نے دبئی سے بیٹھ کر محمد علی اور آصف کے قتل کا حکم دیا۔ مقتول آصف نے پرانا گولیمار میں بلال گروپ کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی۔منشیات کے تنازعے پر مقتول کے 3 بھائی پہلے ہی مارے جاچکے ہیں۔ بلال اور ساجد نے گولیمار میں آصف کے گھر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ گھر پر قبضے کے باعث مقتولین گلستان جوہر میں رہائش پذیر تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website