لاہور(ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا، تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ پنجاب حکومت بسنت منانے کی اجازت دینے میں دلچسپی نہیں رکھتی ،واضح کیاگیا ہے کہ بسنت ثقافتی اور معاشی تہوار کے طورپر منائی جاتی ہے ،پنجاب حکومت کے مطابق نئے قانون کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کے مطابق بسنت منانے کی اجازت دینے سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی ،حکومت پنجاب متوازن اور سنجیدہ فیصلوں کے بعدہی بسنت کی اجازت دے گی ۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام درخواستگزاروں کو حکومتی نقطہ نظرسے کوئی اعتراض نہیں ،درخواست گزاروں کی استدعا پر پنجاب حکومت کے بیان کی روشنی میں تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں ۔ایڈووکیٹ شیراز ذکا اور دیگر نے بسنت منانے کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا،جسٹس شکیل الرحمان نے درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔