counter easy hit

عمران خان اورا نکے وزراء کیسے قومی خزانے کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں ؟ (ن) لیگی رہنما برجیس طاہر کا الزام

How are Imran Khan and his ministers playing with the national exchequer? N-League leader Burgess Tahir charged

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی نے آپ (عمران خان) سے این آر او نہیں مانگا۔مرتضیٰ جاوید عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود ہی کہتے ہیں کہ یوٹرن لیتے لیتے وزیراعظم بن گیا۔پارٹی قیادت کے جیل ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیلیں سیاستدانوں کی زینت ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ 15، 15 کروڑ روپے اپنے اراکین اسمبلی کو دے رہے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ یہ فنڈز کہاں سے دیے جا رہے ہیں اور کیا انہیں سی پیک کے لیے مختص فنڈز سے جاری کیا جارہا ہے برجیس طاہر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی توانائی کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نقطے کو آخر میں نکال دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ قوم کے پیسے کی تذلیل کر رہے ہیں اور اس ملک کی معیشت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کے اراکین نے قومی اسمبلی کی توانائی کمیٹی کے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ چیئرمین کمیٹی نے اپنا آئینی کردار ادا نہیں کیا جبکہ وزیر توانائی عمر ایوب پچھلے سال کے جاری فنڈز بھی روک رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کے ان اقدامات کی مزاحمت کرتے ہیں اور پارلیمان اور اپنے حلقے میں اس پر احتجاج کریں گے۔پاکستان کے سینیئرصحافی محمد مالک نے کہا لگتا ہے فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ مریم نواز کو خاتون ہونے کا جو فائدہ مل رہا تھا اب وہ نہیں دیا جائے گا اور آنے والے دنوں میں ان کی قانونی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ہم نیوز کے پروگرام’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ کے ابتدائیے میں انہوں نے بتایا کہ ہوسکتا ہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیخلاف ایک نیا ریفرنس دائر کیا جائے گا جو شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔محمد مالک نے کہا کہ نوازشریف خاندان خاص طور پر مریم نواز کے لیے قانونی سختیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شوگر ملز کا کیس بھی بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔پروگرام میں سینیئرصحافی کاشف عباسی، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر، سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی اور ماہر قانون کامران مرتضی بھی شریک ہوئے۔سابق اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اگرعدالت میں ویڈیو مشکوک ثابت ہوجائے تو اس کا فائدہ ملزم کو ملتا ہے، جب بڑے مسائل آتے ہیں تو قانون چھوٹے مسائل کو چھوڑ دیتا ہے لہذا اس کیس کے فیصلے پر مریم نواز کو پریشان نہیں ہونا چاہیے اگر کچھ ہونا ہوتا تو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بتا دینا تھا۔عرفان قادر نے کہا کہ اگر چوہدری شوگر ملز کیس میں ریفرنس بنتا ہوتا تو نیب نے اب تک بنا دینا تھا۔ماہر قانون کامران مرتضیٰ نے کہا ن لیگ والے سمجھ رہے تھے کہ ویڈیو سے نوازشریف کو کچھ رعایت مل جائے گی جو کہ غلط تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ویڈیو لیک کرنے سے پہلے اس کے قانونی پہلوؤں پرغورنہیں کیا ورنہ مریم نوا ایسا بالکل نہ کرتیں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ویڈیو کیس کے فیصلے سے نوازشریف کو فائدہ ہوسکتا تھا جو نہیں دیا گیا اور اب الٹا نقصان ہوسکتا ہے۔سینئرصحافی کاشف عباسی نے کہا ویڈیو لیک کرتے وقت زیادہ تر لوگوں کو اس کا علم نہیں تھا اور آج کے فیصلے سے ن لیگ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ نے کوئی فیصلہ نہیں کرنا تھا تو پہلے ہی ہائی کورٹ کو بھجوا دیتے اور کیا جس جج کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی وہ اتنے معصوم ہیں کہ انہیں کچھ نہ کہا جائے۔کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں سے مسلم لیگ ن کی سیاست میں ڈنٹ تو پڑ سکتا ہے لیکن ختم نہیں ہو سکتی کیوں کہ سیاست میں کسی کا مسقتبل تاریک نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو جیل میں ڈالنے سے کسی کی سیاست ختم نہیں ہو جاتی، زرداری 11 سال بعد جیل سے سیاست دان بن کر نکلے، ہم پاکستانی سیاست سے متعلق کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے۔سینئرصحافی عارف حمید بھٹی نے کہا یہ بات جھوٹ ہے کہ مریم نواز کے علاوہ کسی کو ویڈیو کا علم نہیں تھا، مریم نواز کو تاثر دیا گیا تھا کہ پریس کانفرنس کے دوران نوازشریف کو رہا کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طاقت ور کو پکڑنے کا قانون نہیں ہے، آپ کا کیا خیال ہے کہ مریم نواز، شہبازشریف اور نوازشریف نے ویڈیو بنانے والے کے پشت پناہی نہیں کی ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website