جبکہ مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ امیر اور اعلیٰ نسب کے کافر سے کم تر درجے کا مسلمان زیادہ بہتر ہے، اب وہ کس منہ سے کبھی ایک بھارتی اداکار سے ٹویٹ پہ ”متھا“ لگالیتی ہیں …. اور کبھی اپنے ارمانوں کا خون دیکھ کر جب جذبات قابو میں نہیں رہتے تو پھر مودی پہ پابندی کا مطالبہ کرکے پاکستانی اخبارات کی خبروں کی زینت بن جاتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ آر ایس ایس والے پورے بھارت میں دندناتے پھرتے ہیں، اور بلاوجہ مسلمانوں کو پکڑ لیتے ہیں کیونکہ ان کا نظریہ ہے ہندوستان ہندوﺅں کا ہے۔واضح رہے قارئین کہ جب بھارتی چینلز وینا ملک کو دکھاتے تھے کہ وہ ایک ہندو فنکار کے پاﺅں بھی گود میں رکھ کر بڑے پیار بھرے انداز میں مالش کررہی ہے تو اس وقت اس کی غیرت مسلمانی کہاں گئی تھی، مگر اس کے باوجود جب مقصد حل نہ ہوا، اور آرایس ایس کے غنڈوں نے وینا ملک کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا تو وینا کو خدا یاد آگیا۔ مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے بھی ایڑی چوٹی کا زورلگاکر اسے راہ راست پہ لانے کی کوششیں کیں مگر وہ سب بے سود گئیں انہوں نے شوبز چھوڑنے کے وعدے لیے، مگر وینا نے شوہر کو چھوڑ دیا، شوبز کو نہیں چھوڑا۔قارئین دراصل ہم وہ قوم ہیں کہ جو ملک کو دولخت کراکے بھول سکتے ہیں، سقوط مشرقی پاکستان کو اب کون یاد کرتا ہے، محفل سترہ دسمبر کو چند محب وطن ”ٹسوکے“ بہا لیتے ہیں، ہم دوسری پاکستانی ”فن قہرہ“ مدیحہ شاہ کے اس بے ساختہ پن بلکہ سوچی سمجھی سازش کو بھی بھول چکے ہیں
کہ اس نے بھارتی گلوکار دلیر سنگھ کو سٹیج پہ چڑھ کر ایسی جپھی لگائی کہ ایسی جپھی تو میں نے کبڈی میچ میں بھی کسی کو لگاتے نہیں دیکھا…. مدیحہ شاہ کے علاوہ ایک اور شاہ کو بھی ہم بھول چکے ہیں، سید مشرف ،حسین شاہ نے بھی رات کے اندھیرے میں بھارتی فنکارہ رانی مکرجی کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ لاہور کی سرحد پارکرائی تھی ، سو بھائیو آپ اتنے حساس نہ بنیں، حساس ہونے کا بھی استحقاق حساس ادارہ کے لیے مختص ہوگیا ہے، مودی تو پھر بھی اپنے ملک کا وزیراعظم تھا رانی مکھرجی کیسے ویزے کے بغیر آگئی تھی؟اب قارئین ، میں آپ کو پیسے کمانے کا گر بتاتا ہوں ، آپ بھی بھارتی اخبارات میں لکھ کرسینتیس ہزار ایک کالم کا کمائیں، مودی کے کارنامے کے بارے میں لکھیں، کہ 80لاکھ کشمیریوں کو پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی اور اقوام متحدہ کی تقریر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دو ماہ سے زائد کرفیو نافذ کررکھا ہے، اتنی دیر کا کرفیو دنیا کے کسی دوسرے ملک میں آج تک نہیں لگا، مودی کا کارنامہ یہ کیا کم ہے کہ اس نے مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان میں ضم کرکے باقاعدہ اسے اپنے ملک کا حصہ بنا لیا ہے۔مودی کا کارنامہ یہ کیا کم ہے کہ اس نے روس، چین اور امریکہ سے بیک وقت حتیٰ کہ تمام مسلمان ممالک سے ذاتی دوستی کے مراسم اتنے بڑھالیے ہیں کہ مجھے تو لگتا ہے کہ نریندر مودی، مسلمان ملکوں میں مسلمانوں کو ہندو بنانے کے لیے ”تبلیغ“ کی اجازت ہی نہ مانگ لے، مودی کا سب سے بڑا کارنامہ دریاﺅں کا رخ موڑ دینا ،کلبھوشن کی پھانسی رکوا دینا، کیا معمولی بات ہے ؟ پاکستانی کرنل جسے بھارت نے اپنے جاسوس کی رہائی کے بدلے نیپال سے اغوا کرلیا تھا، اس کو آپ کیا کہیں گے۔ مسلمان ملکوں کا سب سے بڑاایوارڈ لے اڑنا، اس پہ تو جتنا ماتم کیا جائے کم ہے، ہمارے وزیراعظم نے امارت کے امیر کی ڈرائیوری کے بدلے کیا تیر مارا ہے، امارت کا امیر اپنے شوق کی خاطر برطانیہ سے پونے کروڑ کا گھوڑا خرید سکتا ہے ایک اور شہزادہ غیرملکی داشتہ کے ساتھ چند دن گزارنے کے لیے پورا جزیرہ خرید سکتا ہے ۔(جاری ہے)
https://www.yesurdu.com/?p=1092609
https://www.yesurdu.com/?p=1092556
https://www.yesurdu.com/?p=1092583
https://www.yesurdu.com/?p=1092535
https://www.yesurdu.com/?p=1092590
https://www.yesurdu.com/?p=1092587