پیرس ( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن (یوتھ ونگ)فرانس کے جنرل سیکرٹری ملک انعام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے قادیانی مشیر پر عجیب و غریب توجیہات پیش کی ہیں۔ کیا کبھی کسی نے اپنے باپ کے دشمن کو یہ کہہ کر نوکری دی ہے کہ دشمنی اپنی جگہ قابلیت اپنی جگہ؟؟ دین اتنا لاوارث نہیں ہوا کہ ہم باپ کے دشمن کے خلاف تو کھڑے ہو جائیں اور امت کے روحانی باپ شافع محشر ساقی کوثر سرکارِ دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن کو قابلیت کی وجہ سے گلے لگا لیں؟ ہرگز ایسا نہیں ہو سکتا۔ دیگر غیر مسلموں کو قادیانیوں ساتھ موزانہ کرنے والوں نے دراصل قادیانیت اور مقام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو سمجھا ہی نہیں۔