counter easy hit

عبدالشکور قادیانی پاکستان کی جیل سے کیسے رہا ہوا اور امریکہ پہنچ گیا؟تہلکہ خیز خبر

How did Abdul Shukur Qadri live with the Pakistani prison and reached America in America? Good news

لاہور (نیوز ڈیسک ) دینی جماعتوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ملاقات سے چند روز قبل امریکہ اور پاکستان میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں پر گہری تشویش کا اظہارکیاہے اورکہاہے کہ بین الاقوامی سازشوں کے ذریعے پاکستان میں قادیانیت کو پرموٹ کیاجارہاہے جو ملک وملت کے لیے زہر قاتل ہے۔مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری نے مشہور عبدالشکور قادیانی کی امریکہ میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات اور دہائی کو اسلام اور وطن دشمنی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ جاکر پاکستان اوردستورپاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ قادیانیوں کا وطیرہ ہے اوروط دشمنی کا مظہربھی۔انہوں نے کہاکہ دستور پاکستان میں لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردیاگیاہے اوریہ پارلیمنٹ کا فیصلہ ہے جو طویل بحث وتمحیص کے بعد متفقہ طورپرکیاگیا۔مجلس احراراسلام پاکستان کے جنرل سیکرٹری عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف کسی قسم کی زیادتی روانہیں رکھی جارہی،لیکن آئین پاکستان کے مندرجات کو دل وجان سے تسلیم کرنا ہرپاکستانی شہری کی ذمہ داری ہے اس لیے قادیانیوں کو یہ حق نہیں دیاجاسکتاکہ وہ اپنے آپ کو احمدی مسلم لکھیں۔مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ عبدالشکور قادیانی جوکہ چناب نگر کا رہائشی ہے اس کو کس کے ایماء پر جیل سے رہائی ملی اوریہ امریکہ پہنچا،اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کی طرف سے صدر ٹرمپ تک رسائی اوروہاں پاکستان کے خلاف واویلا اس بات کا پتہ دیتاہے کہ قادیانیوں کو یہودونصاریٰ ہی سپانسر کررہے ہیں۔علاوہ ازیں متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے رہنماؤں نے کہاہے کہ چناب نگرکے رہائشی عبدالشکورقادیانی کا پاکستان سے امریکہ پہنچناقادیانی سازشوں کاشاخسانہ ہے۔قادیانی امریکہ،انڈیا اور اسرائیل کے مہرے بنے ہوئے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد کے قریب باہتر کے مقام پر قادیانیوں کی طرف سے وسیع رقبے حاصل کرنے کو حکومت کی قادیانیت نوازی قرار دیااور کہاہے کہ قادیانی جن مورچوں میں بیٹھ کر سنگ ریزی کررہے ہیں وہ مورچے امریکی ہیں اور امریکہ اسلام اور پاکستان کا ازلی دشمن ہے۔ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے امریکی دورے اور صدر ٹرمپ سے ملاقات سے چند روز پہلے اس قسم کی سرگرمیوں نے اہل پاکستان میں تشویش پیداکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website