counter easy hit

ریلوے اسٹیشن پر گانے والی نادار خاتون بالی وڈ کیسے پہنچ گئیں؟ دنگ کر ڈالنے والی تفصیلات

How did an unattractive female singing at a train station get to Bollywood? Staggering details

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک ریلوے اسٹیشن پر گانا گانے والی نادار خاتون کی قسمت بدل گئی اور اب وہ بالی وڈ فلم کیلئے اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔گزشتہ دنوں کولکتہ کے ریلوے اسٹیشن میں گانا گانے والی ایک نادار خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی میٹھی آواز میں لتا کا گانا ‘ایک پیار کا نغمہ ہے’ گنگنا رہی تھیں۔ان کی آواز میں گیت کو اس قدر پسند کیا گیا کہ ’رانو مونڈال‘ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ رانو مونڈال نے بھارتی ٹی وی کے رئیلٹی شو ’سپر اسٹار سنگر‘ میں شرکت کی اور اپنی آواز کا جادو جگایا۔ شو کے جج اور میوزک ڈائریکٹر ہمیشن ریشمیا بھی رانو مونڈال کی آواز سے اس قدر متاثر ہوئے کہ اپنی فلم کیلئے گیت گانے کی پیشکش کردی۔ہمیش ریشمیا نے رانو مونڈال سے ’تیری میری کہانی‘ گیت گوایا جس کو انہوں نے فلم ’ہیپی ہارڈی اینڈ ہیر‘ میں شامل کرلیا ہے، ان کی یہ فلم 20 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ہمیش نے رانو مونڈال کے ساتھ گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو بھی جاری کی جسے شائقین نے بے حد سراہا۔رانو مونڈال کی جو ویڈیو وائرل ہوئی تھی اس میں انہوں نے 1972 کی فلم ‘شور’ کا گانا ‘ایک پیار کا نغمہ ہے’ گایا تھا اور یہ گیت گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنی سُریلی آواز میں گایا تھا لیکن یہ گانا آج بھی جب سنا جاتا ہے تو کانوں میں رس گھول دیتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ٹی وی اسکرین پر مقبول جوڑی کا اعزاز رکھنے والے احد رضا میر اور سجل علی جلد ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وہاں 2018 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی جانے والی ایک ویب سیریز میں دکھائی دیں گے۔خبریں ہیں کہ احد رضا میر اور سجل علی نے ’دھوپ کی دیوار‘ نامی ویب سیریز کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔’دھوپ کی دیوار‘ کی کہانی معروف ڈرامہ نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات حسیب حسن دے رہے ہیں۔حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ویب سیریز کی کہانی پاکستان اور بھارت کے 2 خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔ویب سیریز میں دراصل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزیوں پر شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندان کے درد کو سامنے لانے کی ایک کوشش ہے۔ویب سیریز کے حوالے سے ہدایت کار حسیب حسن نے ڈان امیجز کو بتایا کہ سجل علی ڈرامے میں ایک پاکستانی فوج کے کرنل کی نوعمر بیٹی کا کردار ادا کریں گی اور ان کے والد کا کردار عدنان جعفر ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ویب سیریز میں سویرا ندیم ان کی والدہ جب کہ منظر صحبائی دادا اور ثمینہ احمد دادی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔حسیب حسن کے مطابق سامیا ممتاز ویب سیریز میں احد رضا میر کی والدہ اور زیب رحمٰنی ان کی دادی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔زارا ترین اور پارس مسرور جیسی اداکارائیں ’دھوپ کی دیوار‘ میں بھارتی افراد کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ویب سیریز کی شوٹنگ کا آغاز چند ہفتے قبل کردیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر اس کی شوٹنگ کراچی میں کی گئی تھی۔ویب سیریز کی شوٹنگ آزاد کشمیر، سوات اور لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی کی جائے گی اور اسے رواں برس کے آخر تک آن لائن ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website