لاہور (ویب ڈیسک) تین بار خاتون اول بننے والی محترمہ کلثوم نواز شریف کا گزشتہ روز لندن میں انتقال ہو گیاہے جس کے باعث ان کے خاندان کے ساتھ ساتھ پورا ملک غمزدہ ہے کیونکہ وہ آمریت کے خلاف جنگ کرنے والی بہادر خاتون تھیں ، کلثوم نواز لاہور میں 29 مارچ 1950 میں
ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں اور نوازشریف نے ان کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی ، دونوں میاں بیوی نے آپس میں محبت اور وفاداری کی اعلیٰ مثال قائم جو کہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی ۔ نجی اخبار جنگ نیوز میں ”ارشد جیلانی “ نے تحریر شائع کی ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ کلثوم نواز لاہور میں 29مارچ 1950ء میں ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں انہوں نے 1970 میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ اردو شاعری میںجامعہ پنجاب سے ایم اے کیا۔ کلثوم نواز کے دو بہن بھائی تھے کلثوم نواز اور میاں محمد نواز شریف میں پسند کی شادی ہوئی۔ کلثوم نواز سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر بھی رہی ہیں۔ اس سے پہلے ان کے شوہر نواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی رہے۔ بیگم کلثوم نواز نواز شریف سے عمر میں ایک سال چھوٹی تھی۔ وہ مشہور زمانہ پہلوان گاما کی نواسی تھیں۔ ان کے چار بچے حسن نواز ، حسین نواز ، مریم نواز اوراسما نواز شامل ہیں۔ تین بار پاکستان کی خاتون اول بننے کا اعزاز رکھنے والی بیگم کلثوم نواز اچھے برے وقت میں نواز شریف کی بہترین ساتھی ثابت ہوئیں۔ انتخابی مہم سے لیکر جلا وطنی کے دور تک ہر تحریر میں مسلم لیگ ن کی آواز بنیں۔ بیگم کلثوم نواز نے گریجو ایشن مکمل کرنے کے بعد صنعتکار نواز شریف سے ملاقات کی۔ شادی کے بعد بھی کلثوم نواز نے تعلیمی سلسلہ ٹوٹنے نہ دیا اور پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔