کراچی: احتساب عدالت کی جانب سے بدعنوانی کیس میں ڈاکٹرعاصم عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
فرٹیلائزر سیکٹر میں 462 ارب روپے کی بدعنوانی کیس میں ڈاکٹرعاصم عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ ڈاکٹر عاصم کس کی اجازت سے اور این او سی کے بغیر وہ کیسے بیرون ملک گئے منگل کو سماعت کے موقع پرڈاکٹر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے ہیں، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کو ریفرنس بھیج دیا اور سماعت ملتوی کردی۔