کراچی (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر جیمز نیشم اپنے بہترین کھیل کے سبب تو دنیا میں جانے جاتے ہیں ہی ہیں ۔ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر دلچسپ جوابات کیلئے بھی مشہور ہیں۔ گذشتہ روز پاکستانی ٹی وی اداکارہ سحر شنواری نے انہیں شادی کی دلچسپ انداز میں پیشکش کی جس کا جواب انہوں نے مبہم اور اتنا ہی دلچسپ دیا۔ دراصل اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ان کے اکائونٹ پر لکھا کہ جمی کیا آپ مستقبل میں میرے بچوں کے ڈیڈی بننا چاہیں گے، لیکن سحر نے اس پوسٹ کے آخر میں فنی چہرے والے ایموجی بھی لگائے۔ اس کا مطلب تھاکہ وہ اس آفر پر سنجیدہ نہیں۔ لیکن جواب میں نیشم نے کچھ اور تو نہیں کہا بس یہ لکھنے پر اکتفا کیا کہ میرے خیال میں یہاں ان ایموجیز کا استعمال غیرضروری تھا۔ اس کا مطلب ان کی ہاں میں لیاجاسکتا ہے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 321
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276