لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل مایا علی نے فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کی کامیابی کے بعد اپنے معاوضے میں اضافہ کر دیا۔ مایا نے مذکورہ فلم میں اداکار علی ظفر کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا.میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں ایک نجی کمپنی کے کمرشل شوٹ کیلئے 10 لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔ مایا علی کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ ہمیشہ معیاری سکرپٹ والی فلموں میں کام کروں اور میں اس عہد پر قائم رہوں گی۔واضح رہے کہ مایا علی نے فلم “طیفا ان ٹربل” میں گلوکار و اداکار علی ظفر کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے شائقین نے خوب پسند کیا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کے باوجود مشہور فلم ساز سید نور نے پاک ایران تعاون سے پہلی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔فلم ڈائریکٹر سید نور نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان کے قونصل جنرل محمد رضا نذ یری نے اس اقدام کو سپورٹ کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم کی عکسبندی پاکستان اور ایران دونوں ممالک میں کی جائے گی۔ سید نور نے بتایا کہ ہر سال ایران میں فلم فیسٹیول میں ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے پروڈیسرز جاتے ہیں لیکن پاکستان کی نمائندگی نہیں ہوتی۔آئندہ برس اس فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی بھی ہوگی۔ فلم کے ڈائریکٹر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کہانی میں ایرانی اورپاکستانی موسیقی کا امتزاج دکھایا جائے گا، اور اب یہ خبر ہے کہ اداکارہ و ماڈل مایا علی نے فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کی کامیابی کے بعد اپنے معاوضے میں اضافہ کر دیا۔ مایا نے مذکورہ فلم میں اداکار علی ظفر کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا.میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں ایک نجی کمپنی کے کمرشل شوٹ کیلئے 10 لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا ہے