لاہور (ویب ڈیسک ) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے حالیہ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ کا بہت شوق ہے اور میری پارٹی بھی ایک کرکٹر کی ہے۔۔عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ محرم کے یہ ایام بہت خاص ہوتے ہیں۔
میں نے پہلی بار زندگی میں دیکھا کہ 8 محرم کو میچ ہو رہا ہے۔محرم کے ان دنوں میں پاکستان اور بھارت کا میچ رکھ دینا مناسب نہیں تھا۔مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ عید الاضحیٰ کے دن صدام حسین کو پھانسی دی گئی تھی اس لیے میرے خیال سے کچھ خاص دنوں میں کچھ لوگوں کی طرف سے چیزیں جان بوجھ کر کی جاتی ہیں۔۔عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ پاکستان اس لیے بھی میچ ہار گیا ہو گا کیونکہ ٹیم کوخبر مل گئی ہو گی کہ نوازشریف جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔کھلاڑیوں نے سوچا ہو گا کہ ابھی تو نیا پاکستان بنا تھا اور پھر سے پرانے لوگ سامنے آ گئے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کے راﺅنڈ میچ میں پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تاہم پاکستان اور بھارت دونوں پہلے ہی سپر فور مرحلے میں جگہ بناچکے ہیں،،،پاکستان اور بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں بھی سپر فور مرحلے میں جگہ بناچکی ہیں، سپر فور مرحلے میں پاکستان اب بنگلہ دیش،،،،افغانستان اور بھارت سے مزید ایک ،ایک میچ کھیلے گا،سپر فور مرحلے میں دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔دونوں ٹیمیں 2006ءکے بعد پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات میں آمنے سامنے آئیں ،اس سے قبل دونوں ٹیمیں 1984ءسے2000ءکے دورا ن شارجہ کے مقام پر کئی تاریخی میچز کھیل چکی ہیں ،دونو ں ٹیموں نے اب تک ایشیا ءکپ میں 12مرتبہ ایک دوسرے کا آمنا سامنا کر رکھا ہے اور بھارت نے 6اور پاکستاننے 5میچز میں کامیابی اپنے نام کی ہے ۔