counter easy hit

نواز شریف کی صاحبزادی کی طبیعت کپتان نے کیسے صاف کی ؟ جانیے

How did the physician clean the Nawaz Sharif's sermon? Get it

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمہیں شرم بھی نہیں آتی؟ جو گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لئے رچائی گئی تم اس میں شامل اور قصور وار ہو۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمھارا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے،سلیکٹڈتو تم تھے ہی،اب تمھارے گھنائونے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے،اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپنا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کاکہنا ہے کہ تم بھی مافیا کا حصہ ہو جس نے اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے اور سزا دینے کیلئے ججوں کو پریشرائز ڈکیا ،انہوں کا کہناتھا کہ عمران خان یہ تم ہی ہو جس نے اپنے سیاسی مخالفین سے معاملات کو حل کرنے کیلئے اداروں کو استعمال کیا، تمہیں اس پر شرم آنی چاہئے ۔نائب صدر ن لیگ کا کہنا ہے کہ ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دئیے گئے سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں مگر نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامراد ہیں۔ عوام کے منتخب نمائندے زندہ باد۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،پاکستانی مافیارشوت،بلیک میلنگ ، دھمکیوں کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کاتحفظ چاہتے ہیں،ریاستی اداروں اورعدلیہ پردباؤ ڈالا جارہاہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website