لاہور (ویب ڈیسک ) ماں کو برا کیوں کہا ؟ بھائی نے اپنے سگے بھائی کی جان لے لی ۔لاہور کے علاقے شالیمار میں ماں کی بے ادبی کے شبے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کی جان لے لی۔ پولیس نے باپ کی درخواست پر ملزم بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں ماں کی بے ادبی کے شبے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کی جان لے لی۔ پولیس نے باپ کی درخواست پر ملزم بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق شیلر چوک باغبانپورہ میں محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازم غلام نبی کے دو بیٹے حماد اور حامد گھر میں سوئے ہوئے تھے، غلام نبی کی اہلیہ کی طبعیت اچانک ناساز ہوگئی۔ انہوں نے بیٹے حامد کو اُٹھایا کہ ماں کی حالت دیکھو۔اسی دوران حماد بھی اُٹھ آیا اور سمجھا کہ حامد نے ماں سے بدتمیزی کی ہے۔ یہی سوچ کر اس نے فائرنگ کر کے حامد کو قتل کردیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری طرف فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے دونوں لاشیں قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جڑانوالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 30 سالہ رسولاں بی بی اور اسکے شوہر سرفراز کے درمیان جھگڑا ہو گیا اس دوران سرفراز نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے دونوں میاں بیوی کی لاشیں قبضے میں لے کر سول اسپتال جڑانوالہ منتقل کر دی ہیں ۔ پاکستان میں اس طرح کے وقعات میں بے حد اضافہ ہوا ہے اور کی شرح روز بروز برحتی جا رہی ہے۔ اور اسے قابو میں رکھنے کے کوئی اقدام نہیں ۔