لاہور: آج قوم جشن آزادی منانے میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے تاہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اس موقع پر ایک معصوم بچے کی ایسی ویڈیو شیئر کردی ہے کہ ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو رونے لگا ہے۔
ریحام خان نے بچے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تفصیلات بتائیں کہ ”زنجیروں میں جکڑے ایک معصوم بچے کی اپیل! یہ بچہ پانچویں جماعت کا طالب علم ہے اور لاڑکانہ شہر کے محلہ مرادواہن کا رہائشی ہے۔ لاڑکانہ دڑی تھانے کے ایس ایچ او نے اس معصوم بچے عمران بروہی کو چوری کے جھوٹے الزامات پر پکڑ کر ٹانگ پر گولی مار کر ہاف فرائے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔“
زنجیروں میں جکڑے ایک معصوم بچے کی اپیل
یہ بچہ پانچویں جماعت کاطالب علم لاڑکانہ شہرکےمحلہ مرادواہن کارہائشی ہےلاڑکانہ دڑی تھانے کے ایس ایچ اونےاس معصوم بچے عمران بروہی کو چوری کے جھوٹےالزامات پر پکڑ کر ٹانگ پر گولی مارکر ہاف فرائے کی دھمکیاں دے رہا ہے pic.twitter.com/JLQb8D7hHE
— Paras Education (@TheParasEdu) August 14, 2018