عمران خان کس طرح عافیہ صدیقی کو امریکیوں کے چنگل سے نجات دلانے والے ہیں؟ بعد برطانوی اخبار ’’ دی گارڈین ‘‘ نے سارا پلان سامنے رکھ دیا ۔۔۔۔واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کا معاملہ ایسا ہے کہ ہر پاکستانی کے جذبات اس سے وابستہ ہیں۔ اب اس حوالے سے
ایک خوشخبری آ گئی ہے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حوالگی کے بدلے رہا کر سکتا ہے، جس نے جعلی انسداد پولیو مہم چلاکر اسامہ بن لادن کو تلاش کرنے میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی مدد کی تھی۔ اب ڈاکٹر شکیل آفریدی پاکستان کی جیل میں قید ہے اور امریکہ پاکستان سے بارہا مطالبہ کر چکا ہے کہ شکیل آفریدی کو اس کے حوالے کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق جب پاکستان میں اعصاب شکن انتخابی مہم چل رہی تھی، انہی ہفتوں کے درمیان برطانوی پاکستانیوں کا ایک بااثر گروپ عمران خان اور پاکستانی فوج کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مذاکرات کر رہا تھا
کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کرکے بدلے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروایا جائے اور ملک واپس لایا جائے۔ برطانوی ہاﺅس آف لارڈ کے رکن نذیر احمد اس سلسلے میں جلد پاکستان کا دورہ بھی کرنے جا رہے ہیں جس میں وہ فوجی قیادت کے ساتھ اس حوالے سے گفتگو کریں گے۔