لندن(ویب ڈیسک) انسانوں کے ساتھ ساتھ اگر جانوروں کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہوں تو وہ اپنے بچاﺅ کےلئے ہرممکن تدبیر کرتے ہیں تا کہ کسی خونخوار درندے یا شکاری انسانوں سے خود کو بچا سکیں۔ کہا جاتا ہے کہ زیبرے بھی مشکل حالات میں بہروپیے ہی کی فطرت پر کام کرتے ہیں۔ سیاہ اور سفید دھاری دار زیبروں کے آس پاس اگر کوئی شیر آ جائے تو اس کو گمراہ کرنے کےلئے وہ ایک گروپ کی صورت میں ایک دوسرے کے قریب آ جاتے ہیں۔ ایسے میں شیر کو کوئی ایک علیحدہ جانور دکھائی نہیں دیتا اور وہ اکثر دھوکا کھا جاتا ہے‘ جس کی وجہ سے زیبرے شکار ہونے سے بچ جاتے ہیں۔