counter easy hit

’’ ایران، پاکستان اور انڈیا۔۔۔‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے سب کو ایک ’ عالمی ٹرک ‘ کی بتی کے پیچھے کیوں لگا رکھا ہے؟ اقوام متحدہ میں موجود تینوں ملکوں کے سربراہوں کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا

لاہور( ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی سر پیر نظر نہیں آرہا ، ایک ہی وقت میں عمران خان بھی اسکا دوست ہے اور مودی بھی اسی کا دوست ہے، اقوام متحدہ میں ساری تقریر ہی ایران کے خلاف کر دیلیکن جو ایران کے خلاف سب سے زیادہ باتیں کرتا تھا جان بوٹن، اسے وہاں سے نکال لیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر عالمی منظر نامہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی سر پیر نظر نہیں آرہا ، ایک ہی وقت میں عمران خان بھی اسکا دوست ہے اور مودی بھی اسی کا دوست ہے، اقوام متحدہ میں ساری تقریر ہی ایران کے خلاف کر دی لیکن جو ایران کے خلاف سب سے زیادہ باتیں کرتا تھا جان بوٹن، اسے وہاں سے نکال لیا، نیتن یاہو الیکشن ہار گیا، ایران کی پوزیشن اور مضبوط ہوگئی ، مجھے سمجھ نہیں آرہی ڈونلڈ ٹرمپ میں نے کونسی ثالثی کی بات کہی اور کیا کروایا، اگر ہم لوگ اسکی باتوں کے پیچھے لگ جائیں گے تو پھر اسکا مطلب یہی ہے کہ آپ ایک عالمی ٹرک کے پیچھے لگ گئے ہیں، مودی صاحب کو بھی اب یہ سمجھ جانا چاہیئے ، اگر اب بھی نہ سمجھیں تو پھر جب تقریر کر کے واپس لوٹیں گے تو پھر سمجھ جائیں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ میرا ایک ہی مؤقف ہے جو کبھی بھی، کہیں بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا کہ ٹرمپ نے سب کو ایک ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے، مودی کو بھی سمجھ آجائے گا، لیکن تھوڑا عرصہ گزرنے کے بعد یہ بات کلیئر ہوجائے گی کہ ٹرمپ نے ساری دنیا کو کیوں اور کس طرح ایک عالمی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے

HOW, DONALD, TRUMP, DODGING, EVERYONE, PAKISTAN, SAUDI ARABIA, AND, INDIA, A, THINK TANK, AWARE, EVERYONE, ABOUT, HIS, STRATEGY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website