اسلام آباد (ویب ڈیسک ) عمران خان نے تاریخ بدل ڈالی، وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی اپنے چیمبر میں جا کر شکرانے کے نفل ادا کئیے، تفصیلات کے مطابق آج پاکستان کی قومی اسمبلی کا تاریخی اجلاس منعقد ہوا جس میں عمران خان کو ملک کا 22واں وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا۔
قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ وزارت عظمٰی کے عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کے مابین مقابلہ ہوا جس میں عمران خان کامیاب ہوئے۔ عمران خان کو 176 ووٹ ملے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹس حاصل کیے۔ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے رائے شماری مکمل ہونے کے بعد اعلان کیا اور کہا کہ عمران خان 176 ووٹ حاصل کر کے قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔اسپیکر اسد قیصر کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا جس پر اسپیکر اسمبلی اپوزیشن اراکین کو نشست پر بیٹھنے کا کہتے رہے ۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی کے اعلان کے بعد نو منتخب وزیراعظم عمران خان کے چہرے پر مُسکراہٹ تھی اور وہ بار بار آسمان کی طرف تشکرانہ انداز میں دیکھتے رہے۔اس کے بعدعمران خان نے بطور وزیر اعظم قومی اسمبلی سے پہلا خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز حسب معمول سورہ فاتحہ کی آیت سے کیا اور اس کے بعد اپنے خطاب کو جاری رکھا۔عمران خان اپنے خطاب کے بعد فوری اپنے وزیراعظم کے چیمبر میں گئے اور بارگاہ خدا میں توحید میں جھک گئے۔اس موقع پر انہوں نے دو رکعت نوافل ادا کئی اور نماز پڑھی جس کے بعد وہ دوبارہ اسمبلی میں آئے اور بلاول بھٹو کا خطاب سنا۔