اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ایرانی سائنسدان ہمیشہ سے خطرات میں گھرے ہوئے تھے۔ اسلام آباد متعین ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر فلم باڈی گارڈ کے مناظر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے مللک کے سائنسدانوں کو ہمیشہ سے دشمنوں کی طرف سے خطرہ رہا ہے۔ جبکہ دہشتگرد باربار اپنے مقاصد میں ناکام ہوتے رہے۔ انھوں نے کہا کہ فلمساز حتامی کیا کی فلم باڈی گارڈ کے مناظر دیکھیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارے دشمن کس قدر خون کے پیاسے ہیں۔ انھوں نے لکھا کہ بے شک مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں۔
@HossainiSma
The scientists of my country have always been under threat of enemies.Terrorists have reptdly failed in their goals.
A Seq of assassination of an Iranian Nuc Sci in the film “Bodyguard”by Hatami Kia shows the bloodthirstiness of these enemies
إنا من المجرِمين منتقمون
#Fakhrizadeh