سکھر (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما خورشید شاہ نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں کو اختلافات بھلانے کا مشورہ دے دیا۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں گے تو کشمیر آزاد ہو گا، ہم کربلا میں یزیدیوں سے نہیں ڈرے تو یہ مودی ہمیں کیا ڈرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیرکی آزادی کے لئے لڑنا ہے اس کے لیے ہمیں کراچی سے کشمیر اور گلگت تک نکلنا پڑے گا۔خورشید شاہ نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا اختلافات بھلاکرآگےبڑھیں گے تو کشمیرآزاد ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 80ہزارکےقریب لوگ شہید ہو چکے ہیں، ہمیں دھکھاوے کی جنگ نہیں لڑنی، ہمیں وہ مکا دکھانا ہے جو لیاقت علی خان نے دکھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیرکی آزادی کے لئے لڑنا ہے، ہمیں مسلمانوں کا قتل عام قبول نہیں، دنیا ہمیں لالی پاپ دیتی ہے، دنیا کہتی ہے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کریں گے لیکن ساتھ ہی سب بھارت کو تھپکی دیتے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کشمیری اگلا یومِ آزادی ہمارے ساتھ منائیں گے، پورےپنجاب میں ہرضلع میں ایک سڑک کشمیرکےنام سےمنسوب کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اعلان کیا کہ ہر ہفتے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ انہوں نےکشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بھی لگایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ایک ایک سڑک کشمیر کے نام سے منسوب ہو گی جس سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ کشمیر پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے اور پورے پاکستان اور پاکستانیوں میں کشمیر بستاہے۔یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں،کشمیریوں کو ظلم و ستم کرکے دبانے کی بھارتی سازش بری طرح ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی ہر عدالت میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا،آج نہیں تو کل کشمیر آزاد ہو کر رہے گا،مودی کو مظلوم کشمیریوں کے لہو کاحساب دینا ہوگا۔