اسلام آباد (ویب ڈیسک) بیرون ملک روانگی کا معاملہ ، لاہور سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی دیکھ بھال کے متعلق لیگی رہنما نے اعتراف کر لیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمدزبیر نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی سروسزاسپتال میں اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی تاہم نوازشریف کے باہر جانے کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمدزبیر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ حکومت کی جانب سےسروسز اسپتال میں اچھی دیکھ بھال کی گئی، شریف میڈیکل سٹی میں زیادہ کمفرٹ ہوں گے، اس لیے وہاں جانا چاہتے ہیں۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےباہر جانےکےبارےمیں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا کیونکی وہ اس وقت باہر کے لئے سفر کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ، مریم نواز اب تک جیل سے باہر نہیں آسکیں قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔ مولانا مارچ کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا ن لیگ اپنے لائحہ عمل کے تحت مولانا کے احتجاج میں شامل ہوئی، جے یو آئی کی حمایت جلسے کی حد تک تھی اس میں شرکت کی، دھرنے کا فیصلہ جے یوآئی کا ہے حکومت ان سے بات کررہی ہے، چوہدری برادران مولانا کے ساتھ براہ راست بات چیت کررہے ہیں۔ خیال رہے نواز شریف کوآج شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیے جانے کا امکان ہے ، سروسزاسپتال سےنواز شریف کو گزشتہ روز ڈسچارج کر دیا گیا تھا تاہم مریم نواز کی روبکار نہ آنے کی وجہ سےنوازشریف اسپتال میں ہی رک گئے۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار ہے، شریف میڈیکل کمپلیکس نواز شریف کوالگ میڈیکل بورڈ چیک کرے گا، مریم نواز کے روبکارملتے ہی نواز شریف کو منتقل کردیا جائے گا۔