وزیراعظم کی جانب سے شروع کیے جانے والے سٹیزن پورٹل پر حل کی جانے والی شکایات کی تعداد 6 لاکھ 80 ہزار ہوگئی، کہتے ہیں 8 ماہ میں 8لاکھ میں سے6لاکھ 80ہزار شکایتوں کا ازالہ کردیاگیا ہے، یہ ہے نیا پاکستان ۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کی جانب سے شروع کیے جانے والے سٹیزن پورٹل کے لانچ کو 8 ماہ ہوچکے ہیں اور اس دوران اس پر 10 لاکھ لوگوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی جو لوگوں کے اس نظام اور اس کی افادیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ اس کے ذریعے عوامی عہدوں پر بیٹھے لوگوں تک پہنچنے کیلئے کسی بیورو کریٹ یا سیاسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ سٹیزن پورٹل پر 8 لاکھ شکایات درج کرائی گئی جن میں سے 6 لاکھ 80 ہزار نمٹائی جاچکی ہیں۔ یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمانی اور نیا پاکستان ہے۔