لاہور(ویب ڈیسک )بھارتی صحافی رویش کمار نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا پڑوس ممالک میں بسنے والے لوگوں کو ہمیشہ سے ایک دشمن کے روپ میں دیکھنا سکھا رہا ہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے رویش کمار کی ایک ویڈیو کیپشن ’اچھے لوگ سرحد کے دونوں اطراف ہیں جو آج بھی غلط کو غلط کہنے کی ہمت رکھتے ہیں ‘
صحرانورد@Aadiiroy
اچھے لوگ سرحد کو دونوں اطراف ھیں جو آج بھی غلط کو غلط کہنے کی ھمت رکھتے ھیں.
کے ساتھ شیئر کی۔رویش کمار نے اپنی تقریر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر کھلے عام تنقید کی۔رویش کا کہنا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت عوام میں انتشار پھیلا رہی ہے۔ رویش نے کہا کہ حکومت عوام کو امن نہیں بلکہ دوسرے لوگوں کو مارنا سکھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا عوام سے بدلہ لے رہا ہے۔ میڈیا پر روزانہ عوام کو غلط باتیں اور جھوٹ باتیں بتا کر ان کی کی تذلیل کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا معیار یہ ہے کہ رکن اسمبلی کے خلاف کچھ ہوگا میڈیا بلکل خاموش ہوجائے گا اس کے برعکس کسی مسلمان کی بکری کا بھی کیس ہوگا تو گھنٹوں گھنٹوں میڈیا پر اس کی بحث کی جائے گی۔انہوں نے کانفرنس میں موجود حاضرین سے کہا کہ آپ سب بھارتی اخباروں کو پڑھنا بند کردیں ، بھارتی چینلز دیکھنا بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب مشورے میں اس لیے دے رہا ہو کہ عوام دباؤ ڈالے گی تو بہتری ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کی بہتری کا محض اپنی نوکری کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے کہہ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نہیں ہوگا تو عوام کی آواز نہیں ہوگی۔اچھے لوگ سرحد کو دونوں اطراف ھیں جو آج بھی غلط کو غلط کہنے کی ھمت رکھتے ھیں.انہوں نے کانفرنس میں موجود لوگوں سے کہا کہ کچھ دنوں کے لیے اپنے آپ کو کمروں میں بند کرلیں خود معلوم ہوجائے گا کہ کشمیریوں کی کیا حالت ہے۔رویش کا میڈیا ٹاک میں کہنا تھا کہ محبت زندگی کا اہم جزو ہے ،محبت انسان سے بھی ضروری ہے اور اپنی مٹی سے بھی۔ بھارت میں جاری اقلیت کے ساتھ ناروا سلوک پر کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ انسان سے محبت نا کرو اور کہو کہ ہمیں مٹی سے محبت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا دھیان رکھیں کہ ہم مٹی سے محبت اس لیے کرتے ہیں کہ اس مٹی میں بسنے والوں انسانوں سے بھی محبت کرتے ہیں ۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 29
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276