اسلام آباد: آج ملک میں کن کن علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ۔ ملک کے مختلف شہروں راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پربارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پربرفباری کی بھی توقع ہے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، ساہیوال، ڈی آئی خان، راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ ، مکران، لاڑکانہ، سکھر ڈویژن اوراسلام آباد میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اورحیدرآباد کا موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے ۔ مری، چترال، دیر، سوات، گلگت اورچیلاس کے بعض مقامات پربرفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پربارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پربرفباری کی بھی توقع ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، ساہیوال، ڈی آئی خان، راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ ، مکران، لاڑکانہ ، سکھر ڈویژن اوراسلام آباد میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اورحیدرآباد کا موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے۔ مری، چترال، دیر، سوات، گلگت اورچیلاس کے بعض مقامات پربرفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی سات ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ سردیاں جانے کا نام ہی نہیں لے رہیں ۔ خیال رہے یہ سردیاں سال کی طویل ترین سردیاں ہیں ۔