قومی اسمبلی میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ تین سالوں میں 2 لاکھ گدھے اور 7 ہزار گھوڑوں کی کھالیں برآمد کی گئیں
لاہور (یس اُردوڈیسک) کچھ روز قبل قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ تین سالوں میں 2 لاکھ گدھے اور 7 ہزار گھوڑوں کی کھالیں برآمد کی گئیں۔2 لاکھ گدھوں کا مطلب ہے کہ تین سالوں میں روزانہ 182 گدھے ذبح کئے گئے اور ان کی کھالیں اتار کر برآمد کردی گئیں۔ قومی اسمبلی کے اس انکشاف کے بعد جب ضمنی سوال کیا گیا کہ اس کا گوشت کہاں گیا تو اس بات کا جواب کسی کے پاس نہ تھا۔حکومتی سطح پر اس سنگین معاملے پر اس قدر لاعلمی یقیناً بہت سے سوالوں کو جنم دیتی ہے اور یقینی طور پر اس معاشرے کے افراد کی بے حسی کی ایک مضحکہ حیز تصویر بھی ہے جو اس معاملے میں ملوث ہیں۔