اسلام آباد ( ویب ڈیسک )ایک برس میں پاکستان نے بھارت سے ایک ارب 36 کروڑ سے زائد کی ادویات درآمد کی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق درآمد کی گئی ادویات میں جان بچانے والی ادویات کے علاوہ بڑی مقدار میں ٹیبلٹس، سیرپ، انجیکشن اور ویکسین بھی شامل تھیں۔ گزشتہ برس بھارت سے جنوری میں 15 کروڑ 43 لاکھ 17 ہزار، فروری میں 22 کروڑ32 لاکھ 47 ہزار، مارچ میں 19 کروڑ 21 لاکھ 37 ہزار، اپریل میں 11 کروڑ 10 لاکھ 42 ہزار۔ مئی میں 18 کروڑ96 لاکھ47 ہزار اور جون میں 4 کروڑ 89 لاکھ 12 ہزار سے زائد مالیت کے ادویات و ویکسین درآمد کی گئی۔ اسی طرح جولائی میں بھارت سے 16 کروڑ 77 لاکھ 73 ہزار، اگست میں 4 کروڑ 42 لاکھ54 ہزار ،ستمبر میں 6 کروڑ 90 لاکھ 54 ہزار، اکتوبر میں 5 کروڑ 10 لاکھ 73 ہزار، نومبر میں 3 کروڑ 77 لاکھ 78 ہزار اور دسمبر میں 8 کروڑ 7 لاکھ 43 ہزار روپے سے زائد کی ادویات درآمد کی گئیں۔