counter easy hit

تبدیلی کے ایک سال میں کتنے پاکستانیوں نے خودکشی کی ؟ ملک بھر سے تشویشناک انکشافات

How many Pakistanis committed suicide in a year of change? Worrying revelations from around the country

لاہور(ویب ڈیسک)انسانی حقوق کی تنظیم کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں خودکشی کے رحجان میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور ایک سال میں 950 خواتین سمیت 2258افراد نے اپنے ہاتھوں اپنی جانیں لے لیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 18-2017 کے دوران ملک بھر میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں خودکشیوں کی وجہ بتاتے ہوئے کہا گیا بیشتر افراد نے نامساعد حالات، غربت اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اپنی زندگی ختم کرلی جبکہ گزشتہ سال بھی یہ حالات بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں تھے جس میں 550 خواتین سمیت 1541افراد نے خودکشی کی تھی۔رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے مئی تک، 5 ماہ کے عرصے میں بھی خودکشی کے 596 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 216 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایسے افراد کی تعداد کہیں زیادہ ہے جنہوں نے خودکشی کی کوشش کی تاہم بروقت طبی امداد دے کر انہیں بچالیا گیا۔انسانی حقوق تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اوسطاً 120 سے 150 افراد ہر ماہ اپنے ہاتھوں اپنی جان لے رہے ہیں، بیشتر واقعات میں پھندے سے لٹک کر یا زہریلی دوا پی کر خودکشی کی گئی ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنوں کا دعوی ہے کہ خودکشی کے بعض واقعات بعد میں قتل بھی ثابت ہوتے رہے ہیں۔۔دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنوں کا دعوی ہے کہ خودکشی کے بعض واقعات بعد میں قتل بھی ثابت ہوتے رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ایک سال میں مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔ حکومت نےایک سال میں آٹے کا تھیلا39 روپے، چائے کی پتی کی قیمت میں 16 روپے، یوٹیلٹی اسٹور پرچینی7روپے، برائلر مرغی61، چائے کی پتی16،آلو7، پیاز23، دودھ دہی7، دال مونگ 57 روپے فی کلو منہگی کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سال میں مہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیے ہیں۔ دستاویز ادارہ شماریات کے تحت ایک سال میں آٹے کا 10 کلوکا تھیلا 39 روپے منہگا ہوا۔ ایک سال میں 200 گرام چائے کی پتی کی قیمت میں 16 روپے اضافہ ہوا۔ ایک سال میں آلو7 روپے، پیاز 23 روپے فی کلو منہگے ہوئے۔ ایک سال میں تازہ دودھ اور دہی سات سات روپے فی کلو منہگے ہوئے۔دستاویز ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں دال مسور 12، دال مونگ 57 روپے فی کلو منہگی ہوئی۔زندہ مرغی برائلرایک سال میں 61 روپے فی کلو منہگی ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اگست2018ء تا اگست 2019ء میں گائے کا گوشت 45 روپے فی کلومنہگا ہوا ہے۔ مزید برآں اگست میں سالانہ بنیادوں کے نئے فارمولے کے تحت مہنگائی کی شرح میں 10.5فیصد اور پرانے فارمولے کے تحت 11.6فیصد اضافہ ہوا۔ حکام پاکستان شماریات بیورو کے مطابق پہلے مہنگائی جانچنے کیلئے چار سو ستاسی اشیا ء شامل تھیں، نئی بنیاد پر شہری علاقوں میں تین سو چھپن اور دہی علاقوں میں 244 اشیا ء شامل ہیں ۔پاکستان شماریات بیورو نے مہنگائی پر ماہانہ بریفنگ دی ۔ ممبر بہر اور جان نے بتایاکہ پاکستان شماریات بیورو کو ہر دس سال بعد بنیادی سال تبدیل کرنا ہوتا ہے،دس سال بعد ہاؤس ہولڈ سروے میں کئی چیزیں سروے میں شامل ہوتی ہیں۔ بہراور جان نے کہاکہ پاکستان شماریات بیورو مہنگائی سروے میں 28 دیہی مارکیٹ شامل ہیں۔ بہراور جان نے کہاکہ مہنگائی سروے کا بنیادی سال 2014 ہے، مہنگائی سروے کے معیار پر آئی ایم ایف مطمئن ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے بیس میں رورل مارکیٹ،پاپولیشن ویٹیج کو شامل کیا گیا۔ ممبر پرائس بہرہ ور جان نے کہا کہ نئے بیس میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو بھی شامل کیا گیا،نئے بیس میں اربن،رورل اور نیشنل کنزمور پرائس انڈیکس ہوگا۔ ممبر پرائس نے کہا کہ نئے بیس میں 356آیٹمز اربن کا شامل ہوں گے،نئے بیس میں رورل کے 244آیٹمز شامل کیے گئے،پرانے بیس میں 487آیٹمز شامل ہیں۔ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے اگست کے دوران مہنگائی کے جاری کر دہ اعدادو شمار کے مطابق ایک ماہ کے دوران چکن کی قیمت 41فیصد،ٹماٹر 37،اورپیاز 32فیصد مہنگے ہوئے،تازہ پھلوں کی قیمت میں 16فیصد ،اورایل پی جی پانچ فیصد سستی ہوئی،گندم کی قیمت میں 0.3فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،ایک سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں 115،چکن 75اورپیاز 61فیصد مہنگے ہوئے،دالوں کی قیمت میں 25سے 46فیصد تک اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایندھن کی قیمتیں 23فیصد،اورگاڑیوں کی قیمتیں 21فیصد بڑھ گئیں،ایک سال کے دوران ٹماٹر 29اورایل پی جی 15فیصد سستی ہوئی ،ایک سال میں بجلی کی قیمت میں 0.79کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website