کراچی (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن ایک عرصے سے بحران کا شکار ہے اور اب وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے متحدہ قومی موومنٹ سے زیادہ ٹکڑے ہوں گے اور آئندہ تین ماہ کے دوران ہی صوبائی اور قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک کھل کر سامنے آجائیں گے ، وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔فیصل واوڈ ا کاکہناتھاکہ ن لیگ میں فاروڈ بلاک بن رہا ہے ، دونوں اسمبلیوں میں یہ بلاک بنے گے ، اتحادی جماعتیں حکومت کیساتھ ہیں اور وہ کہیں نہیں جارہیں، شاید کسی کو کچھ تحفظات ہوں لیکن وہ دور ہوجائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے حامد میر کو بتایا کہ عابد شیر علی کوئی نئی چیز نہیں بتارہے ، جس پراپرٹی کا ذکر کررہے ہیں وہ تو میں پہلے ہی بتا چکا ہوں، لیکن ایک بات ہے کہ جتنی قیمت عابد شیر علی نے بتائی ہے ، اس سے آدھی قیمت میں مجھ سے وہ پراپرٹی خرید لیں۔ ہیوی بائیکس کے شوقین تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کاکہنا تھا کہ آصف زرداری نے 11سال سزاکاٹی ہے اور وہ دوسروں کی طرح معاہدہ کرکے ملک سے باہر نہیں گئے ، ایک گناہ کی دومرتبہ سزا نہیں ہوسکتی، اگر کسی نے سزا کے بعد گناہ کیاہے تو اسے لازمی سزا ملنی چاہئے، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں، آصف زرداری اور بلاول بھاگیں گے نہیں بلکہ مقدمات کاسامنا کریں گے ۔ اسی پروگرام میں شریک لیگی رہنما اور رکن اسمبلی رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ حکومت چل نہیں سکتی ،کہانی وہی ہے جو مشرف دور میں دہرائی گئی ،،بہت جلد میاں نوازشریف قومی سطح پر سیاسی سرمیاں کرتے نظر آئیں گے اور اپنی سیاسی پارٹی مسلم لیگ ن کی رہنمائی کریں گے، نوازشریف نہ پہلے خاموش تھے ا ور نہ آئندہ رہیں گے ، اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کافیصلہ کیا تو قیادت نواز شریف ہی کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے یوم تاسیس پر لوگ دیکھیں گے کہ نوازشریف پارٹی کو لیڈ کریں گے اور ناقدین کے منہ بند کریں گے ۔