counter easy hit

پاکستان تحریک انصاف کتنی نشستیں جیت کر پنجاب میں اپنی حکومت بنائے گی؟ نامور صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

لاہور ; معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اگست کے پہلے ہفتے وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھا لیں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا آئندہ الیکشن اور اس کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ

غیر جانب دار اداروں کے مطابق پہلے پی ٹی آئی 110 سے زائد نشستیں جیت رہی تھی لیکن اب ہمارا اندازہ ہے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 130 سےز ائد نشستیں جیت لے گی۔اور تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنائے گی جب کہ پنجاب میں 70 سے 80 سیٹیں لے کر صوبہ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔جب کہ عمران خان اگست کے پہلے ہفتے تک وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھا لیں گے۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔اور اس بار پاکستان مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق اس بار پاکستان تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھو ڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں تا ہم پاکستان مسلم لیگ ن بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے۔البتہ نتائج کیا ہوں گے اس کا پتہ تو 25جولائی کو ہی چلے گا۔لیکن دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔جب کہ مختلف اداروں کی طرف سے کیے گئے سروے کے مطابق بھی پاکستان تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں

اکثریت سیٹیں لے کر کامیاب ہو گی۔اور پاکستان میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی، پنجاب میں بھی سیاسی صورتحال بدل رہی ہے تا ہم پنجاب کے کئی علاقوں میں ابھی بھی ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے لوگوں کو ڈرا کر ووٹ حاصل کرتے ہیں، چوری پکڑی جائے تو زرداری جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتا ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شاندار استقبال کرنے پر جیکب آباد والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 22 جولائی کو کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے، آج میرا اندرون سندھ میں آخری جلسہ ہے، ایک جماعت نے سندھ کے لوگوں پر حکومت کی 75 فیصد اندرون سندھ کے لوگ غربت کی لکیر کے نیچے ہیں، اندرون سندھ میں 67 فیصد لوگ غذائی قلت کا شکار ہیں، تھرپارکر میں 87 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، پیپلزپارٹی نے اندرون سندھ میں کھل کر لوٹ مار کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی 10 سالوں میں روٹی، کپڑا اور مکان نہیں دے سکی، پیپلزپارٹی والے سندھ کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں، سندھ کا اصل مسئلہ کرپشن ہے، بھٹو کے نام پر سندھ میں لوگوں کا قتل عام ہو رہا ہے، پیپلزپارٹی والے لوگوں کو ڈرا کر ووٹ حاصل کرتے ہیں، چوری پکڑی جائے تو زرداری جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتا ہے، آصف زرداری اور ان کی بہن سندھ کا پیسہ لوٹ رہے ہیں۔