لاہور: مسلم لیگ ن کےپارلیمانی بورڈ کا آج چھٹاروز تھا۔پارلیمانی بورڈ میں ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف کا پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ڈرنے والے یا گھبرانے والے نہیں ہیں اللہ ہمارے ساتھ ہے۔
برے اور اچھے حالات آتے رہتے ہیں۔برے حالات اچھے حالات سے بدل جائیں گے۔۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے مشکل وقت میں خوب ذمہ داری نبھائی۔مشکل وقت میں بھی شاہد خاقان عباسی کے قدموں میں لغزش نہیں آئی۔۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ چھوڑ کر جانے والوں کو مایوسی ہوئی۔جتنی ترقی ن لیگ نے 5 سالوں میں کی ہے اتنی کبھی کسی نے نہیں کی ۔۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے دن رات ایک کر کے محنت کی۔ان 5 سالوں میں ترقیاتی منصوبوں کے ریکارڈ قائم ہوئے۔۔شاہد خاقان عباسی ہر روز ایک نئے منصوبے کا افتتاح کرتے تھے۔سروے بتا رہے ہیں کہ پنجاب میں ن لیگ اور مخالفین کا کوئی مقابلہ ہی نہیں۔۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ابھی تو الیکشن مہم شروع ہونی ہے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔اس سے پہلے صدر ن لیگ شہباز شریف بھی پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔شہباز شریف کا پارلیمانی بوڑد کے سامنے کہنا تھا کہ قائد آپ ہیں میاں نوازشریف صاحب،آپ کا فیصلہ اور جماعت کےفیصلے کا میں پابند ہوں،آپ نے اس جماعت کو اپنے خون سے سینچاھے،،،کراچی میں لوگ پہلی بات یہ کرتے ھیں کہ میاں صاحبکراچی میں امن لائے ھیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی اور پارلیمانی بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گی میں اس کا پابند ہوں۔اور یہ بات تمام پارٹی رہنماؤں کے ذہن میں ہونی چاہئیے کہ پارٹی کے قائد نواز شریف ہیں اورنواز شریف نے اس پارٹی کو خون پسینے سے ایک کیا۔