کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماڈلنگ سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے والی ایمان علی کو شعیب منصور نے پہلی بار اپنی ویڈیو انارکلی میں متعارف کرایا تھا جسکے بعد اداکارہ نے متعدد فلموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ جبکہ انار کلی کی ویڈیو ایمان علی کی وجہ شہرت بنی۔پاکستانی فلم خدا کیلئے ان کی پہلی فلم تھی جبکہ ایمان علی اب تک متعدد گیتوں کی ویڈیوز اور کمرشل کرچکی ہیں۔ آخری بار فلم ماہ میر میں انہوں نے فہد مصطفی کے ساتھ کام کیا تھا۔