اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مراد سعید نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کےمعاشی حالات خراب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مولانا کشمیر کے نام پر کھاتے تھے اور پروٹوکول ملتا تھا، اب وہ نہیں رہا۔ مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن اجلاس میں کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ ملک کے حالات خراب ہیں، اگر آپ پروڈکشن آرڈر دے دیں گے تو ٹھیک ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے ان کا احتساب یونہی ہوتا رہے گا اور پاکستان تر قی کرتا رہے گا۔
مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کے سفیر بن کر گئے تھے اور وہاں جاکر انہوں نے عالم اسلام کے لیڈر کا کردار ادا کیا ہے۔مراد سعید نے اپوزیشن رہنمائوں کی ملاقاتوں کو چوروں کی مجلس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات میں کرپشن بچانے اور ابوبچائو تحریک پر بات ہوگی ،مولانا فضل الرحمن نے صرف کھایا پیا ہے ، کشمیر کبھی بات ہی نہیں کی ،عمران خان کی وجہ سے مغربی میڈیا کشمیر میں مظالم کو رپورٹ کررہاہے ،کیا کبھی مولانا، زرداری یا نواز شریف ناموس رسالت پر بولی دورہ امریکہ کے عمران خان کے ہاتھ تسبیح اور دوسرے کے ہاتھ میں پرچی تھی،اپوزیشن کو کشمیر اسلام یا ملک سے کوئی سروکار نہیں ،ان کو صرف این آر او چاہیے۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو زر داری کی شہباز شریف سے ملاقات پر کہاکہ چوروں کی مجلس ہو رہی ہے جس میں کرپشن بچانے اور ابو بچائو تحریک پر بات ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ سوچا تھا کہ وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر پر اپوزیشن پارلیمنٹ میں بات کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف اوباما کے سامنے پرچی سے پڑھ کر بات کرتا تھا،بلاول اور گیلانی جاتے تھے تو کہتے ڈرون حملے کریں ہم صرف شور مچائیں گے۔