لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 131 میں انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کرا دی ہے، رپورٹ کے مطابق عمران خان کے انتخابی مہم پر 9 لاکھ 97 ہزار روپے خرچ ہوئے۔
واضح رہے کہ این اے 131 میں کانٹے دار مقابلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی ہے۔ عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیل ریٹرننگ افسر کو جمع کرا دی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے نمائندے امجدنذیرنے گوشوارے جمع کرائے جس کے مطابق عمران خان نے انتخابات میں 9 لاکھ 97 ہزارروپے خرچ کئے۔