اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈسیک) پاکستان کے 20 بڑے شہروں میں جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، ان شہروں مین لاہور ، اسلام آباد، کراچی سمیت 20 بڑے شہر شامل ہیں ، یہ فیصلہ ایف بی آر نے کیا ، لیکن ان میں کچھ شرائط بھی رکھی گئی ہیں ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے راولپنڈی ، اسلام آباد، کراچی ، لاہورسمیت ملک کے 20بڑے شہروں کی غیرمنقولہ جائیداد کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے از سرنو تعین( ویلیوایشن) کرکے15سے25فیصد اضافہ کر دیا ہے، جس سے آمد نی میں 25ارب روپے اضافہ ہوگا،کراچی ، لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور، کوئٹہ و دیگر شہروں کی غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں کا نئے سرے سے تعین کیاگیا ، کراچی میں DHAفیز 7 اور 8 کیلئے ویلیو ایشن ریٹس 110 فیصد تک بڑھ گئے ،کراچی ، حیدرآباد اورسکھر میں غیر منقولہ جائیداد کی7اقسام میں تقسیم کی گئی ،شہر قائد کی کیٹیگریز 9 سے بڑھا کر 11کر دی گئیں، ایک سے زائد مقاصد کیلئے استعمال ہونیوالی جائیداد کی قیمت کا اوسط نکال کر تعین کیا جائیگاادھر سابق چیئرمین آباد کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال ایف بی آر کو 188ارب خسارے کا سامنا ہے جبکہ ایف بی آر عہدیدار کاکہنا ہےکہ ویلیوایشن ریٹس کو مارکیٹ ویلیو کے 80فیصد تک بڑھانا چاہتے ہیں،آئندہ مالی سال میںدونوں کے درمیان فرق مزید کم کرینگے۔تفصیلات کےمطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے 75 ارب روپے تک ٹیکس وصولی کو بڑھانے کی کوشش میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ملک کے تمام بڑے شہروں میں رئیل اسٹیٹ پلاٹس کی تشخیص قدر کی شرح 15 تا 25 فیصد اوسط تک بڑھا دی ہے۔اس وقت جب ایف بی آر موجودہ مالیاتی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 188 ارب روپے خسارے کا سامنا کر رہا ہے، اس نے ایک بڑا قدم اٹھایا اور ملک کے تمام بڑے 20 شہروں کیلئے ویلیو ایشن ریٹس بڑھادئیے۔ رابطہ کرنے پر ایف بی آر کے رکن ان لینڈ ریوینیو سروس (آئی آر ایس) پالیسی حامد عتیق سرور نے 15 تا 25 فیصد تک اوسط ویلیو ایشن ریٹس بڑھانے کی تصدیق کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ جائیداد پر ٹیکس وصولی مجوزہ 50 ارب روپے کی سطح سے بڑھ کر ویلیو ایشن ریٹس میں 70 تا 75 ارب روپے تک ہوگی۔ تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ ویلیو ایشن ریٹس پر نظرثانی کرکے 40 سے 60 فیصد اوسط تک بڑھادیا گیا ہے اور ایف بی آر کا ارادہ ہے کہ اگلے مالیاتی سال غالباً جولائی 2019 میں ان ریٹس کو مزید بڑھایا جائے تاکہ مارکیٹ ویلیو اور ویلیو ایشن ریٹس میں فرق کو کم کیا جائے۔ ایف بی آر کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم ملک کے تمام بڑے 20 شہروں میں اپنے ویلیو ایشن ریٹس کو مارکیٹ ویلیو کے 80 فیصد تک بڑھانا چاہتے ہیں۔ ایف بی آر نے کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، حیدرآباد، جہلم، جھنگ، گجرات، گوجرانوالہ، بہاولپور، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، کوئٹہ، ساہیوال، سرگودھا، سیالکوٹ اور سکھر کیلئے ویلیو ایشن ریٹس جاری کئے ہیں۔ کراچی کیلئے رئیل اسٹیٹ کیٹگریز کو 9 سے 11 تک بڑھا دیا گیا ہے اور کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں غیرمنقولہ جائیداد کیلئے جائیدادوں کو سات کیٹگریز میں تقسیم کردیا گیا ہے۔