counter easy hit

بجلی کی پیداوار اور شارٹ فال کتنا؟، حکومتی اداروں میں تضاد سامنے آگیا

وزارت پانی و بجلی نے شارٹ فال چار ہزار بتایا جبکہ این ٹی ڈی سی نے چھ ہزار میگاواٹ شاٹ فال بتا کر قلعی کھول دی۔

How much electricity shortfall and production?, there is contradiction in the government institutions

How much electricity shortfall and production?, there is contradiction in the government institutions

اسلام آباد: ملک میں لوڈ شیدنگ کا جن بے قابو ہونے لگا ، شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہات میں لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گئی ۔ وزارت پانی و بجلی اور این ٹی ڈی سی حکام یہ ہی طے نہیں کر سکے کہ ملک میں بجلی کا اصل شارٹ فال کتنا ہے ؟۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل ہو گیا ، روزہ دار بے حال ہو گئے ، عوام 8 سے 12 گھنٹے لوڈ شیدنگ کے عذاب کا شکار ہو گئے ،شارٹ فال کتنا ہے ؟ وزارت پانی و بجلی اور این ٹی ڈی سی حکام اپنے اپنے اعداد و شمار بتانے لگے ، وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاوواٹ جبکہ این ٹی ڈی سی کے مطابق 6 ہزار میگاوواٹ ہے۔

وزارت کے حکام کہتے ہیں بجلی کی مجموعی پیداوار 16 ہزار 400 اور طلب 20 ہزار 400 میگا وواٹ ہے جبکہ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 15 ہزار 200 جبکہ طلب 21 ہزار 200 میگا وواٹ ہے۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ ملک میں پن بجلی کی پیداوار 5 ہزار میگاوواٹ ، آئی پی پیز کی 7 ہزار 700 جبکہ جینکوز کی 2500 میگاوواٹ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website