دوران بھارت سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو بہت معروف شخصیت ہیں ، ان کی پاکستان میں جتنی مقبولیت ہے ہم سوچ رہے ہیں کہ انہیں یہیں سے الیکشن لڑالیا جائے۔ اس موقع پر بھارت سے آئے ہوئے عمران خان کے انتہائی قریبی دوست وکرم مہتا نے کہا کہ وہ عمران خان کو 1972 سے جانتے ہیں۔ ’ ہم دونوں نے اکٹھے آکسفورڈ میں ایک ہی کلاس میں داخلہ لیا اور تب سے دوستی کا سلسلہ جاری ہے، عمران خان سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں‘۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران خان سے امید اور آس ہے ،تاریخی لمحات میں مجھے دعوت دینا اعزاز کی بات ہے ۔میری ماں کہتی تھی کہ پڑوسی کے گھر میں آگ لگی ہو تو اس کی تپش تمہیں پہنچتی ہے اور اگر پڑوسی کے گھر میں ٹھنڈ ہو تو اس کا فائدہ تمہیں بھی پہنچے گا۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ہر ایک بندے کو عمران خان سے آس ہے۔ ہوپ سب سے بڑی توپ ہے جس کے پاس کچھ نہیں ہوتا اس کے پاس آس ہوتی ہے، آس اس کے جیون کا سہارا ہے ، عمران خان سے آس اور بھروسہ بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اس ملک کاامیج اورمثبت تاثردنیامیں بہتربنائےگی،ان کا کہناتھا کہ لوگوں کوجوڑنے والوں کوعزت ملتی ہے اورہم جوڑنے والے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انہیں تاریخ کا حصہ بننے پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ایوان صدر میں وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان شریک وسیم اکرم نے کہا کہ الیکشن کے بعد سے پورے ملک کے چہرے پر خوشی ہے اور لوگ پر امید ہیں کہ ملک بہتری کی طرف جائے گا۔ خوشی ہے کہ آج ملک کی تاریخ کا حصہ بننے جارہے ہیں آج ایک نئی صبح ہے۔ عمران خان نے ایمانداری کے ساتھ سخت محنت کی اور یہ 22 سال کی محنت کا پھل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے نوجوان بہت پرامید ہیں۔ ایوان صدر میں نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں مکمل ہے اور مہمانوں کی ایوان صدر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بڑا تاریخی دن ہے ،عمران خان نے 22سال انتھک محنت کی۔صحافی کے سوال ”آپ مستقبل میں کیا کردار ادا کریں گے “کے جواب جہانگیر ترین جذباتی ہو گئے اور ان کا کہناتھاکہ میرا کوئی کردار نہیں مشن تھا جو پوراہوگیا،جہانگیرترین نے کہا کہ میرا کام پوراہوگیا،21تاریخ کوملک سے باہر جا رہاہوں،اب میں اپنا کاروبار سنبھالوں گا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ 100 دن کا پلان تیارہے،مجھے اعتمادہے کہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنائے گی ،ہم سب کی نیتیں صاف ہیں