counter easy hit

خاموش رہنے والے ’ ممنون حسین ‘ کی سیکورٹی پر کتنا خرچہ آتا تھا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

How much was the security of the silent 'Mamoon Hussain' security? By knowing you will also be stunned

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ سابقہ حکمرانوں نے سیکیورٹی اور کیمپ آفسز کے نام پر ٹیکس کا پیسہ اپنی عیاشیوں کیلئے استعمال کیا،تھر میں 500سے زائد بچے بھوک سے مرتے ہیں، صاف پانی کے مسائل سب سے زیادہ سندھ میں ہیں لیکن وہاں کے حکمرانوں نے ان کیلئے کچھ نہیں کیا، پیپلزپارٹی کےوزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پانچ کیمپ آفسز رکھے تھے،جس میں سے تین لاہور شہر کے اندر اور دو ملتان میں تھے،آصف زرداری قوم پر بہت بھاری پڑے ان کے دو کیمپ آفس لاڑکانہ، رتو ڈیرو میں بھی ایک کیمپ آفس تھا ، ان کی سیکیورٹی پر 316 کروڑ 41لاکھ 18ہزار سے زائد خرچ ہوئے.نواز شریف نے امریکہ کے دورے کے دوران 4لاکھ 60ہزار ڈالر خرچ کئے (7 کروڑ 34 لاکھ روپے ) جبکہ عمران خان کے دورہ امریکہ پر 60 ہزار ڈالر (تقریباً 96 لاکھ روپے) کا خرچہ آئے گا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائیونڈ کو کیمپ آفس قرار دیا تو صرف 24 کروڑ پچاس لاکھ روپےباڑ لگانے پر خرچ کر دیئے،شہباز شریف نے 872 کروڑ سے زائد کی رقم اپنی سیکیورٹی پر خرچ کی،بچوں،داماد اور بیگموں کے نام پر سیکیورٹی سکواڈ بنائے،چھوٹے میاں نے بڑے میاں کا خرچ اٹھایا ہوا تھا۔معاون خصوصی برائے طلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ملک امین اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ پچھلے دس سال کے بیرونی دوروں کی تفصیلات آج کابینہ میں پیش کی گئی ہیں ،سابقہ حکمرانوں نے سیکیورٹی ، کیمپ آفسز کے نام پر ٹیکس کا پیسہ اپنی عیاشیوں کیلئے استعمال کیا،تھر میں 500سے زائد بچے بھوک سے مرتے ہیں، صاف پانی کے مسائل سب سے زیادہ سندھ میں ہیں لیکن وہاں کے حکمرانوں نے ان کیلئے کچھ نہیں کیا، پیپلزپارٹی کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پانچ کیمپ آفسز رکھے تھے تین لاہور شہر کے اندر اور دو ملتان میں تھے ، آصف علی زرداری قوم پر بہت بھاری پڑے ،ان کے دو کیمپ آفس لاڑکانہ جبکہ رتو ڈیرو میں بھی ایک کیمپ آفس تھا ، ان کی سیکیورٹی پر 316 کروڑ 41لاکھ 18ہزار سے زائد خرچ ہوئے،یہ اعدادو شمار 2013سے 2018 کے درمیان کے ہیں جب وہ صدر نہیں تھے،2016ء میں ان کے پاس 246 سرکاری گاڑیاں تھیں،2017 میں 164 اور 2019ء میں 158 گاڑیاں ان کے زیر استعمال تھیں جبکہ ان کی سیکیورٹی پر 656 اہلکار تعینات تھے۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان امریکہ کے دورے کے دوران پاکستانی سفارتخانے میں قیام کریں گے لیکن اس سے پہلے ماضی میں نواز شریف نے امریکہ کے دورے کے دوران 4لاکھ 60ہزار ڈالر خرچ کیےتھے جبکہ 2016ء میں نواز شریف نے اپنے علاج پر 3لاکھ 27ہزار پاؤنڈ خرچ کیے ،جب وہ نااہل ہوئے تو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائیونڈ کو کیمپ آفس قرار دیدیا جس پر 24 کروڑ پچاس لاکھ روپے صرف باڑ لگانے پر خرچ ہوئے ، 6 کروڑ 67 لاکھ سے زائد رائیونڈ کیمپ آفس کی سیکیورٹی کیلئے کیمرے خریدنے پر خرچ کیے گئے،431 کروڑ44لاکھ روپے نواز شریف کی سیکیورٹی پر لگائے گئےجبکہ دوسری طرف عمران خان اپنے گھر کی طرف آنے والی سڑک اور اس کے گرد باڑ لگانی ہوتو خود لگاتا ہے،عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے وہ اپنا خرچ خود اٹھاتے ہیں۔مراد سعید نے کہا کہ شہباز شریف نے 872 کروڑ سے زائد کی رقم اپنی سیکیورٹی پر خرچ کی ، بچوں، داماد اور بیگموں کے نام پر سیکیورٹی سکواڈ بنائے،پانچ کیمپ آفس تھے ، چھوٹے میاں نے بڑے میاں کا خرچ اٹھایا، غیر قانونی طورپر وزیراعظم کا جہاز 556 مرتبہ استعمال کیا جس پر41 کروڑ اخراجات ہوئے،سابق صدر ممنون حسین کی سیکیورٹی پر30کروڑ 32لاکھ کے اخراجات ہوئے،جب نواز شریف قطر جاتے تھے تو قطری خط لے کر آتے تھے،جب عمران خان قطر گئے تو اپنی عوام سے خطاب کیا،سعودی ولی عہد سے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی بات کی،عمران خان نے بیرونی دوروں میں قوم کا مقدمہ لڑا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیکیورٹی سابق وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی کے مقابلے میں 85.6 فیصد کم ہے،60 فیصد سفری الاؤنس میں کمی کی ہے اور ان کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے،سابقہ حکمرانوں نے عوام کا مال لوٹا بھی ہے اور اس کو اپنے اوپر خرچ کرنے کی بجائے دوبارہ عوام کا پیسہ اپنے اوپر خرچ کیا۔مراد سعید نے مختلف سوالوں کے جواب میں کہاکہ ایک شخص کو جب سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیدیا تو کس طرح اس کو سیکیورٹی دی جاسکتی ہے؟ کیا وزیراعلیٰ کو یہ اختیار ہے کہ وہ وزیراعظم کا جہاز استعمال کرے؟صرف این ایچ اے سے 700کروڑ سے زائد کی ریکوری ہوگی،نواز شریف کا صرف ایک لندن کا دورے پر عمران خان کے تمام دووں سے زیادہ خرچ آیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website