پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پہنچنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ’چوکا ڈانس‘ سے ٹیم کی فتح کا جشن منایا۔شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے پلے آف میں گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو آخری گیند پر ایک رن سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
جب کوئٹہ کی ٹیم فتح کے بعد گراؤنڈ سے ہوٹل کی جانب رواں دواں تھی تو ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے چوکا ڈانس سے کھلاڑیوں کے ہمراہ جیت کا جشن منایا۔
دراصل سرفراز کا یہ ڈانس ان کے اشتہار سے مشہور ہوا جو اپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔