خواتین میں میک اپ کرنے کا خاصا شوق پایا جاتا ہے اور خواتین مختلف مواقع کی مناسبت سے میک اپ کرتی ہیں جیسے روزانہ کا میک اپ، پارٹی میک اپ اور شادی بیاہ وغیرہ پر میک اپ کرنا۔ ماہر میک اپ آرٹسٹ مشہور شخصا ت کا میک کرتے ہوئے فیس کنٹورنگ پر خاص توجہ دیتے ہیں اور اِس ہنر کو کافی سالوں سے میک اپ میں استعمال کر رہے ہیں۔ فیس کنٹورنگ آسان ہے اور اِس کو تین چار بار کی پریکٹس سے سیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن فیس کنٹورنگ شروع کرنے سے پہلے آپ کو اپنے چہرے کے اُن نمایاں حصوں کا پتا ہونا چاہیے جن کی آپ کو کنٹورنگ کرنی ہے۔ کنٹورنگ میک اپ سے آپ اپنے چہرے کے خدوخال کو شیڈز اور ہائی لائٹ سے نمایاں کرسکتے ہیں۔جیسے کے کنٹورنگ سے آپ اپنے گال اور ہونٹوں کو نمایاں کرنے کے ساتھ اپنی ناک اور پیشانی کو نئی شکل دئے سکتے ہیں۔ کنٹورنگ سے چہرہ اِتنا پُرکشش بن جاتا ہے کہ ریڈ کارپیٹ کی تقریبات میں بہت سی مشہور شخصایت کی خوبصورتی کا یہی راز ہوتا ہے۔ مجھے خود میک اپ میں کنٹورنگ بہت پسند ہے اور اب آپ بھی اِس آرٹیکل میں موجود تفصیل کی مدد سے گھر میں میک اپ کرتے ہوئے اپنے چہرے کو کنٹورنگ سے زیادہ پُرکشش اور دلکش بنا سکتے ہیں۔ کنٹورنگ میں آپ اپنے چہرے کے کچھ حصوں کو نمایاں کرتے ہیں اور کچھ کو چھپاتے ہیں۔
کنٹورنگ کےلئے آپ کو مندرجہ بالا چیزوں کی ضرورت ہو گی۔
برونز
بلش آن
ہائی لائٹر
کنٹور برش
بلش برش
سب سے پہلے اپنے ہاتھ کے پپوٹوں کی مدد سے یا برش سے پورے چہرے پر فاؤنڈیشن لگائیں۔ یہ بنیادی طور پر میک بیس ہے جس کے اوپر آپ کنٹورنگ کریں گے۔
درست برونز رنگ کا انتخاب
اپنی جلد کی رنگت کے مطابق درست برونز رنگ کا انتخاب کریں۔ یہ گہرے براؤن دو رنگ ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کی رنگت سے گہرے ہوتے ہیں اور کوشش کریں کہ شیمر کی بجائے میٹ برونز لیں۔
پہلی دفعہ لگانے کےلئے اپنے ہونٹوں کو مچھلی کی طرح بنائیں تاکہ آپ کو اپنے گال پر ٹھیک جگہ کا اندازہ ہو سکے جہاں برونز لگانا ہے۔ جب آپ ہونٹوں کو مچھلی کی طرح بنائیں گے تو آپ کے گال اندر کی طرف چلے جایئں گے یہی وہ مقام ہے جہاں آپ نے گہری ہوئی جگہ پر برونز کو لگانا ہے یہاں تک کہ وہ آپ کے کان کے پاس بالوں کی لائن تک پہنچ جائے۔ شروع میں بہت کم اور ہلکا شیڈ لگائے اور پھر اِس میں آہستہ آہستہ اضافہ کرتے جائیں۔ اِس سے آپ کا صاف اور پُرکشش میک اپ ہو گا۔
بلش
گول برش سے گال کے درمیان میں اُبھرے ہوئے حصے پر بلش آن لگائیں۔
بلش کو بلینڈ کرنا
جب آپ مطلوبہ جگہ پر بلش لگا لیں تو بلش برش کی مدد سے بلش آن اور برونز کو آپس میں بلینڈ کریں۔ بلینڈنگ کےلئے برش کو گولائی میں چلائیں۔ یہ نکتہ بہت اہم ہیں تاکہ آپ کے چہرے پر بلش اور برونز الگ الگ نظر نہ آئے۔
گال کی ہڈی کو نمایاں کرنا
چہرے کو پُرکشش بنانے کےلئے اب گال کی ہڈی کو نمایاں کرناہے۔ اِس کےلئے ہائی لائٹر کو براہِ راست گال کی ہڈی پر لگائیں۔ گال کی ہڈی بروونی گال کے اونچے کنارے پر واقع ہوتی ہے۔ کنٹورنگ سے آپ کے گال نمایاں ہوں گے جس سے آپ کا میک اپ بہت عمدہ لگے گا۔
ناک کو کنٹور کرنا
ناک کے دونوں اطراف میں برونز لگا کے چھوٹے گول برش کی مدد سے اچھی طرح بلینڈ کریں۔ اب ناک کے اوپر والے حصے پر جو پیشانی سے ملتا ہے اُس پر ہائی لائٹر لگائیں اور پھر پورے ناک پر بڑے گول برش کی مدد سے بلینڈنگ کریں۔
آخری مرحلہ
اب ایک پاؤڈر برش سے اپنے چہرے پر آہستہ آہستہ صفائی کریں تاکہ جو زائد پاؤڈر ہو وہ صاف ہو جائے۔
اب فیس کنٹورنگ مکمل ہو گئی ہے چناچہ آپ اپنا باقی میک اپ مکمل کریں جیسے کہ آئی میک اپ اور لپ اسٹک وغیرہ لگانا۔