موسم سرما میں خشک جلد رکھنے والے افراد کے مسائل میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ان مسائل سے کیسے نمٹا جائے کہ حسن بھی برقرار رہے اور زیادہ تگ ودو بھی نہ کرنی پڑے؟
جلد کا نرم ملائم ہونا انسان کے جاذب نظر ہونے کے لئے پہلی شرط ہے۔ بچپن سے لے کر جوانی تک انسان اسی جلد کے خول میں پروان چڑھتا ہے لیکن عمر ڈھلنے کے ساتھ اس کی نرمی اور خوبصورتی برقرار رکھنا وقت اور محنت طلب کام ہے اور اگر آپ کی جلد کا مزاج خشک ہے تو یہ موسم سرما میں دگنی توجہ مانگتی ہے۔ ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ سرد ہوا انسانی جلد کی نمی کھینچ لیتی ہے۔ سرد موسم میں نمی برقرار رکھنے کے لئے جلد کی مناسبت سے مختلف کریموں کا استعمال باقاعدگی سے کرنا چاہیے۔ مختلف ٹریٹمنٹس کے حوالے سے جلد کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔