بیف چیز برگر بنانے کے لیے ہمیں یہ اجزاء درکار ہوں گے ۔گائے کا گوشت 750گرام ، بریڈکرمبز 2کپ ،سیاہ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، مکھن 4کھانے کے چمچے، مسٹرڈپیسٹ 1کھانے کا چمچہ، پیاز (چوپ کرلیں) 1 عدد(چھوٹی)، ووسٹرشائرسوس 3کھانے کے چمچے، مایونیز 1/2کپ، چیڈرچیز 6عدد، آئس برگ کے پتے 6عدد، ٹماٹر (سلائس کاٹ لیں) 2عدد، برگربن 6عد د ۔ تیار کرنے کی ترکیب :باؤل میں گوشت ‘بریڈ کرمبز‘سیاہ مرچ پاؤڈر‘نمک‘مکھن‘مسٹرڈپیسٹ‘پیازووسٹرشائر سوس ڈال کر مکس کریں۔ اور چوپر میں 2بار چلائیں اس آمیز ے کے 6کباب بنا کر فریج میں رکھ دیں ۔ برگر بن کوٹوسٹ کرکے رکھ لیں۔ پین میں تیل گرم کرکے کباب کو درمیانی آنچ پر 8-10منٹ تک فرائی کریں اور ہر کباب پر ایک چیز سلائس رکھ دیں ۔ برگر بن پر مایونیز لگا کر آئس برگ کا پتہ رکھیں اس کے اوپر کباب رکھ کر ٹماٹر کے سلائسز رکھ کر تھوڑا مایونیز لگائیں اور بن کااوپری حصہ رکھ کر سروکریں۔